
آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو 6 اکتوبر سے پاکستان کا چار روزہ دورہ کریں گے
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو 6 اکتوبر سے چار روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ وہ صدر، وزیر اعظم اور صوبائی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈز اور لاہور میں صنعتی و مزدور نمائندوں سے بھی رابطہ کریں گے۔
5 اکتوبر، 2026