
اسلام آباد میں 35 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کرنے کی تیاریاں
سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 کے قریب مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم کی جگہ تک رسائی کی سڑک بنانا شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق 35 ہزار نشستوں کے منصوبے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جا سکتا ہے، تاہم 2028 کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچز کی میزبانی تعمیر کی بروقت تکمیل سے مشروط ہے۔
9 اکتوبر، 2026