
پاکستان
برف سے ڈھکی کاغان وادی میں بچیوں کی HPV ویکسینیشن جاری، مانسہرہ میں 10 ہزار 600 کا ہدف
مانسہرہ کے محکمہ صحت نے شدید برف باری اور بالائی کاغان کی سڑکیں بند ہونے کے باوجود نو سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسین دینے کا عمل جاری رکھا ہے۔ ضلع میں 10 ہزار 600 بچیوں تک پہنچنے کے لیے 154 ٹیمیں 59 یونین کونسلوں میں کام کر رہی ہیں۔
15 نومبر، 2026