مسلسل اپ ڈیٹس

لاہور ہائیکورٹ: پی پی سی دفعہ 182 کے اطلاق پر وضاحت

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی اطلاع یا الزام کا بعد میں ثابت نہ ہونا اسے خودبخود دانستہ جھوٹا ثابت نہیں کرتا اور دفعہ 182 کے تحت فوجداری کارروائی کے لیے استغاثہ کو دانستہ جھوٹ اور بدنیتی (knowledge and malice) ثابت کرنا ہوگا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ دفعہ 182 کے تحت مقدمہ شروع کرنے کے لیے متعلقہ سرکاری ملازم کی تحریری شکایت لازمی ہے اور ملزم کو کارروائی سے پہلے شوکاز نوٹس دے کر اپنا مؤقف رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ یہ حکم محمد شاہد کی درخواست پر دیا گیا؛ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 26 فروری اور 24 مارچ 2025 کے احکامات کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کے خلاف فوجداری کارروائی ختم کردی۔ عدالت نے ماتحت عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں کو کہا کہ دفعہ 182 کے مقدمات میں اطلاع دینے والے کے علم و ارادے، شکایت کی نوعیت، تحریری شکایت اور ملزم کو وضاحت کا موقع جیسے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینا ضروری ہوگا۔

1 خبریںاہم موضوعآخری خبر:

خبروں کا تسلسل · تازہ ترین پہلے