مسلسل اپ ڈیٹس

پنجاب: 33 موبائل پولیس اسٹیشنز کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 33 موبائل پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ یونٹس صوبہ بھر میں مقدمات کے اندراج سمیت مجموعی طور پر 14 پولیس خدمات فیلڈ میں فراہم کریں گے۔ 33 یونٹس میں سے چھ خاص طور پر خواتین کے مسائل کے حل کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ہر موبائل اسٹیشن کی سربراہی ایک سب انسپکٹر کرے گا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او و بیٹ افسر فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی کریں گے۔ یونٹس کی ضلع وار تعیناتی، روٹس اور شیڈول بعد میں متعلقہ پولیس حکام جاری کریں گے اور خدمات موجودہ قانونی و پولیس قواعد کے مطابق انجام پائیں گی۔

1 خبریںآخری خبر:

خبروں کا تسلسل · تازہ ترین پہلے