
کراچی میں 40 روزہ بچے میں ایم پاکس کی تشخیص، سندھ میں کیسز 94 ہوگئے
کراچی کے علاقے لانڈھی سے تعلق رکھنے والے 40 روزہ بچے میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بچہ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹر کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے۔ صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی۔
15 اکتوبر، 2026