
عالمی بینک نے پاکستان کی ٹیکس اصلاحات میں پیشرفت معتدل، خطرات نمایاں قرار دے دیے
عالمی بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی قرض پروگراموں کی پیشرفت کو مجموعی طور پر معتدل اطمینان بخش قرار دیا ہے، تاہم سیاسی، انتظامی اور معاشی خطرات کو اہم بتایا ہے۔ ٹیکس وصولیوں کا تناسب 2030 تک جی ڈی پی کے 15 فیصد تک پہنچانے کا ہدف مقرر ہے جبکہ ادارہ شماریات میں اہم تقرری کی تاخیر بھی رپورٹ ہوئی ہے۔
15 اکتوبر، 2026