
بلوچستان کے مند کسٹمز اسٹیشن پر مسلح حملہ، ایک اہلکار زخمی
پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان میں مند کے ریڈیحو بارڈر پر کسٹمز اسٹیشن کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا، عمارت کو آگ لگائی گئی اور فائرنگ سے سپاہی محمد سراج زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور محرک کی تحقیقات جاری ہیں۔














