
گندم کی مجوزہ قیمت کا اعلان نہ ہونے پر ربیع کی فصلوں کے پیداواری اہداف کا تعین مؤخر
وفاقی کمیٹی برائے زراعت نے گندم کی مجوزہ قیمت کے اعلان تک ربیع کی فصلوں کے اہداف طے نہ کیے۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے لیے آبپاشی کے پانی میں 22 فیصد متوقع کمی اور زمین میں نمی کی قلت بھی زیر بحث آئی۔
8 اکتوبر، 2026