
قصور سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی: سرکاری میڈیا
ریڈیو پاکستان نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قصور کے لادھر گاؤں کے تین غیر مسلح رہائشی سرحدی ستون سے چند قدم آگے گئے تو بھارتی بی ایس ایف نے فائرنگ کی، جس سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
2 اکتوبر، 2026