
پاکستان
قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دو افراد قتل، ایک شخص اغوا
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں حکام کے مطابق مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کیا جبکہ مقامی افراد اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
2 نومبر، 2026