
کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک 32 کلومیٹر روٹ بحال
وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔ 3 ارب روپے کے منصوبے کے تحت سریاب سے کچلاک تک 32 کلومیٹر ٹریک اپ گریڈ کیا گیا اور سات اسٹیشن شامل کیے گئے ہیں۔
30 ستمبر، 2026