مسلسل اپ ڈیٹس

سپریم کورٹ کی سرکاری سروس تنازعات میں غیر ضروری مقدمہ بازی سے گریز کی ہدایت

سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کے ملازمین کی ترقی و سنیارٹی کے تنازع میں فیڈرل سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے قرار دیا کہ جہاں قانونی پوزیشن عدالتی فیصلوں سے واضح ہو گئی ہو سرکاری ادارے شکایات کو انتظامی سطح پر بروقت حل کریں اور طے شدہ سروس نظم کو ذاتی مفاد کے لیے نہیں بدلا جانا چاہیے۔ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں بینچ کے سات صفحوں پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے محکموں کی تاخیر اور نمائندگیوں پر عدم فیصلہ سازی کو تنقید کا نشانہ بنایا، انتظامی حل کو اچھی حکمرانی، اخراجات میں کمی اور عدالتی وقت کے بہتر استعمال کے لیے ضروری قرار دیا اور ملازمین کو بھی قائم شدہ اصولوں کی خلاف تشریح کر کے پورے فریم ورک کو الٹنے سے روکا۔

1 خبریںاہم موضوعآخری خبر:

خبروں کا تسلسل · تازہ ترین پہلے