
جنید حفیظ کی سزائے موت کے خلاف اپیل: لاہور ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل شواہد پر استغاثہ سے دلائل طلب کر لیے
لاہور ہائیکورٹ نے توہین مذہب مقدمے میں سابق یونیورسٹی لیکچرر جنید حفیظ کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے فیس بک سے منسوب مواد سمیت الیکٹرانک شواہد کی قابل قبولیت پر استغاثہ کے دلائل طلب کیے ہیں۔














