
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے یو این جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستان اور دیگر علاقائی فریق امریکا اور ایران کے درمیان رابطے برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔














