
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات ایک گھنٹہ کم کردیے، نیا شیڈول فوری نافذ
سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں اسکولوں کے یومیہ اوقات ایک گھنٹہ کم کرنے کا اعلان کیا ہے؛ پانچ روزہ تعلیمی ہفتہ برقرار رہے گا اور نیا شیڈول تاحکم ثانی نافذ ہوگا۔














