
ایف ڈبلیو او نے 432 ملین ڈالر کی وائٹ آئل پائپ لائن سرمایہ کاری چار سال میں واپس لینے کا منصوبہ پیش کر دیا
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن سے وابستہ کمپنی نے فیصل آباد سے پشاور تک 437 کلومیٹر وائٹ آئل پائپ لائن کے لیے اوگرا کو ٹیرف پٹیشن دی ہے، جس میں تقریباً 432 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری چار سال میں واپس لینے اور ابتدائی ٹیرف 64 ڈالر فی ٹن رکھنے کی تجویز شامل ہے۔














