
وزیراعظم نے ٹریڈ فسیلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سربراہی میں ٹریڈ فسیلیٹیشن بورڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جو سرحد پار تجارت کے غیر ٹیرف مسائل، سپلائی چین، بندرگاہی صلاحیت اور تجارتی سہولت کی نگرانی کے لیے روڈمیپ تیار کرے گا۔














