
حق مہر بیوی کا لازمی قانونی حق ہے، توہین آمیز شرائط نہیں لگائی جا سکتیں: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے متفقہ فیصلے میں قرار دیا ہے کہ حق مہر اسلامی قانون کے تحت نکاح کا لازمی قانونی نتیجہ اور بیوی کا خصوصی مالی حق ہے، جس کی ادائیگی شوہر کو طے شدہ وقت پر نیک نیتی سے کرنا ہوگی۔














