
وزیراعظم نے سرحد پار تجارت کے لیے ٹریڈ فسیلیٹیشن بورڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سربراہی میں ٹریڈ فسیلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دی ہے۔ بورڈ نان ٹیرف رکاوٹوں، سپلائی چین، تجارتی سہولت اشاریے اور برآمد و درآمد کے طریقہ کار سے متعلق فیصلے کرے گا، جبکہ بندرگاہوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے الگ ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے۔














