
ڈی آئی خان کے قریب کسٹمز نے اسلحہ اور ہزاروں گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے گلوٹی۔ڈی آئی خان روٹ پر ایک مشتبہ گاڑی سے اسالٹ رائفلز، پستول، میگزین اور مختلف بور کے ہزاروں راؤنڈ برآمد کیے۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا اور نیٹ ورک کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔














