
پاکستان ریلوے کا کراچی کے ڈرگ روڈ اسٹیشن کو جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ
پاکستان ریلوے نے کراچی کے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں پارکنگ، بکنگ و ریزرویشن دفاتر اور انتظار گاہوں کی بہتری شامل ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نے اسٹیشن اور اطراف کے ریلوے پوائنٹس و لیول کراسنگز کا جائزہ لیا۔














