
اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروباروں کی فنانسنگ کے لیے مرکزی SMEConnect پورٹل متعارف کرا دیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے SMEConnect کے نام سے مرکزی ڈیجیٹل فنانسنگ پورٹل شروع کیا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے رسمی قرض تک رسائی آسان بنانا اور درخواست کے عمل میں شفافیت بڑھانا ہے۔














