
پنجاب میں فصل کٹائی سے قبل ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف صوبہ گیر آپریشن کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صنعتوں، تعمیراتی مقامات، دھواں چھوڑتی گاڑیوں، کاروباروں اور بھٹوں کے خلاف نفاذی کارروائیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا؛ فصل کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے 10 ہزار سپر سیڈرز بھی دستیاب کیے جا رہے ہیں۔














