
فرانس نے گرمی اور خشک سالی سے متاثر کسانوں کے لیے ایک ارب یورو سے زائد پیکیج دے دیا
سرکاری CASI منصوبے میں 520 ملین یورو فوری زرعی نقصان ادائیگی، 235 ملین یورو پیداوار بحالی فنڈ اور زمین ٹیکس، سماجی واجبات و ایندھن میں رعایت شامل ہے۔
موسم و ماحول سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے اسلام آباد میں بنائے گئے تقریباً 200 ریچارج کنوؤں کو ابتدائی قدم قرار دیتے ہوئے زیرزمین پانی کی مسلسل کمی روکنے کے لیے منصوبے کو بڑے پیمانے پر توسیع دینے پر زور دیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 24.9 ارب روپے کے 100 میگاواٹ تقسیم شدہ شمسی منصوبے کے سولر، ٹرانسمیشن اور رسائی سڑکوں کے حصے بیک وقت آگے بڑھانے اور معیار کی آزادانہ جانچ ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا نے موسمیاتی لچک، پانی کے مؤثر استعمال، نباتاتی صحت، کیڑوں کی نگرانی اور زرعی برآمدات کے لیے نئی عملی تحقیقی سرگرمیوں کی نشاندہی اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔