
بلوچستان میں گریڈ 5 اور اس سے اوپر بھرتیوں کیلئے اے آئی پر مبنی میرٹ پالیسی نافذ کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گریڈ 5 اور اس سے اوپر کی سرکاری آسامیوں کیلئے منظور شدہ اے آئی پر مبنی میرٹ بھرتی پالیسی فوری نافذ کرنے اور محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔














