
خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 21 شدت پسند ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق 3 سے 5 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں اور جھڑپوں میں مجموعی طور پر 21 شدت پسند مارے گئے، جن میں شمالی وزیرستان، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعات شامل ہیں۔














