
اسلام آباد میں تھیم پارک کے لیے سعودی سرمایہ کاری کا معاہدہ، زمین سی ڈی اے فراہم کرے گا
وزارت داخلہ کے مطابق سعودی سرمایہ کار اسلام آباد میں مجوزہ تھیم پارک منصوبے کی مالی معاونت کریں گے، جبکہ سی ڈی اے زمین فراہم کرے گا۔ سعودی پاکستان بزنس کونسل اور سی ڈی اے کے سربراہان نے لاہور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔














