
تین بڑے ڈیموں کی مجموعی لاگت 3.5 کھرب روپے تک پہنچ گئی، ECC نے آبی منصوبوں کے لیے 275 ارب منظور کر لیے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چھ ترجیحی آبی منصوبوں کے لیے 275 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی، جبکہ سرکاری تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا، داسو اور مہمند ڈیموں کی مجموعی تخمینی لاگت 1.28 کھرب سے بڑھ کر 3.5 کھرب روپے ہو گئی ہے۔














