
قطری ایل این جی کارگو آبنائے ہرمز عبور کرکے پاکستان کی جانب رواں، پورٹ قاسم پہنچنے کی توقع
پاکستان کے لیے قطر سے آنے والا ایل این جی جہاز المروّنہ آبنائے ہرمز عبور کر چکا ہے اور 81,936 میٹرک ٹن ایل این جی کے ساتھ پورٹ قاسم کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے توانائی کے شعبے کو عارضی رسدی سہارا ملنے کی توقع ہے۔














