
بینکنگ عدالت دعویٰ نہ کیا گیا مارک اپ ڈگری میں شامل نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے سٹی بینک کے حق میں بعد ازاں شامل کیے گئے مارک اپ کی حد تک لاہور ہائیکورٹ اور بینکنگ عدالت کے احکامات ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ ضابطۂ دیوانی کی دفعہ 152 سے فریقوں کے بنیادی حقوق نہیں بدلے جا سکتے۔














