
پیٹرول کی قیمتیں جون 2027 تک ڈی ریگولیٹ کرنے کا عبوری ہدف مقرر
پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی نے مسابقتی مارکیٹ کی جانب مرحلہ وار منتقلی، آئی ایف ای ایم کے نئے طریقے اور ہنگامی ڈیزل مداخلت کے اصول تجویز کیے؛ حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ہوگی۔
کاروبار سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

بشکیک میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر صدیر ژاپاروف کی موجودگی میں دونوں ملکوں نے موجودہ تقریباً 1.6 کروڑ ڈالر کی تجارت کو دو سال میں 20 کروڑ ڈالر سالانہ تک لے جانے کے لیے باقاعدہ معاہدہ کیا۔

شہباز شریف اور اے ڈی بی کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کی ملاقات میں کراچی تا پشاور ایم ایل ون، 2026 تا 2030 شراکت حکمتِ عملی اور دیگر ترقیاتی ترجیحات پر بات ہوئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 5.5 سالہ اور 10 سالہ یورو بانڈز کی فروخت سے 3 ارب ڈالر حاصل ہوئے، جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے تقریباً 6 ارب ڈالر کے آرڈرز موصول ہوئے۔