
13 سے 17 ستمبر تک بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، متعدد شہروں میں شہری سیلاب کا خدشہ
پاکستان محکمہ موسمیات اور فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے 13 سے 17 ستمبر کے دوران بالائی دریائی علاقوں، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ بڑے شہروں کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔














