
خضدار میں شفیق مینگل کے کیمپ پر مسلح حملہ، پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے ارنجی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمن مینگل کے کیمپ پر مسلح حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔














