
پاکستان میں مریضوں کو عالمی معیار سے دوگنی سے زیادہ ادویات تجویز ہونے کا انکشاف
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ایک نسخے پر اوسطاً 4.2 ادویات لکھی جا رہی ہیں، جبکہ عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ حد 1.6 سے 1.8 ہے؛ اینٹی بایوٹک اور انجیکشن کے استعمال میں بھی عالمی معیار سے زیادہ رجحان سامنے آیا۔














