
سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون میں ترمیمی بل منظور کر لیا
سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کا بل منظور کر لیا، جس کے تحت مدت ختم ہونے کے بعد نیا منتخب سربراہ آنے تک موجودہ میئر یا چیئرمین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام جاری رکھ سکے گا۔














