
پاکستان نے قطری سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دوحہ میں ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر قطری حکام، قطر چیمبر اور کاروباری نمائندوں سے ملاقاتوں میں زراعت، خوراک، صنعت، مہمان نوازی اور خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔














