
خیبر پختونخوا میں 4,049 سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال قرار، مرمت کے لیے 16.2 ارب روپے درکار
خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے 4,049 سرکاری اسکولوں کو فوری تعمیر نو یا بحالی کا محتاج قرار دیا ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق کام کے لیے 16.2 ارب روپے درکار ہوں گے، جبکہ نجی اسکولوں کی عمارتوں کا معائنہ بھی جاری ہے۔














