
حکومت نے پٹرول 3.05 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.37 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11 ستمبر کے لیے پٹرول کی نئی قیمت 370.80 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 398.04 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
کاروبار سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

المرونہ نامی ٹینکر قطر سے تقریباً 81,936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا، ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے۔

نئی آٹوموٹیو انڈسٹری ڈویلپمنٹ پالیسی میں برآمدی اہداف، مقامی ویلیو ایڈیشن، بتدریج کم درآمدی ٹیرف اور 2030 تک برقی گاڑیوں کا 30 فیصد حصہ حاصل کرنے کے اہداف شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کا مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچنے والا ہے جہاں وہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف کے چوتھے اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تیسرے جائزے کے لیے تقریباً دو ہفتے مذاکرات کرے گا۔