
ایندھن مہنگا ہونے سے ہفتہ وار ایس پی آئی کی سالانہ شرح 8.62 فیصد تک پہنچ گئی
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعداد کے مطابق 10 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں حساس قیمت اشاریہ سالانہ بنیاد پر 8.62 فیصد اور ہفتہ وار بنیاد پر 0.23 فیصد بڑھا، جس میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا نمایاں کردار رہا۔














