
پٹرول 3 روپے 13 پیسے سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے مہنگا
5 ستمبر سے پٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے؛ یہ نرخ 7 ستمبر تک نافذ رہیں گے۔
کاروبار سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

مجوزہ بورڈ سرحد پار تجارت کے نان ٹیرف مسائل، مکمل تجارتی سپلائی چین، تجارتی سہولت اشاریے اور نگرانی کی حکمتِ عملی پر فیصلے کرے گا، جبکہ بندرگاہوں کے لیے الگ ورکنگ گروپس بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

پاکستان اور کرغزستان نے بشکیک میں باہمی تجارت موجودہ تقریباً 16 ملین ڈالر سے دو سال کے اندر 200 ملین ڈالر سالانہ تک بڑھانے، ٹرانزٹ تجارت آسان بنانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کا عملی منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مشیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پائپ لائن میں 38 منصوبے تقریباً 6.5 ارب ڈالر مالیت کے ہیں، مگر بڑھتی بنیادی ڈھانچہ ضروریات کے لیے نجی سرمایہ کاری کا دائرہ نمایاں طور پر بڑھانا ہوگا۔