
سپانٹک پر ڈاکٹر اسما کی میت کی بازیابی شدید موسم کے باعث مؤخر، ہیلی کاپٹر منتقلی کی اجازت
بلند مقام پورٹرز کی ٹیم خراب موسم کے باعث کیمپ ٹو واپس پہنچ گئی؛ وزیر اطلاعات کے مطابق میت بیس کیمپ آنے کے بعد ہیلی کاپٹر سے منتقلی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
موسم و ماحول سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد دونوں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کمزور ڈھانچوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ژوب، موسیٰ خیل، کنگری، رکھنی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں بارش، تیز ہوا اور ممکنہ سفری خطرات سے خبردار کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون اور مغربی ہواؤں کے زیر اثر کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔