
این سی سی آئی اے نے امریکی پوسٹل سروس سے 126 ملین ڈالر فراڈ کے مقدمے میں مطلوب پاکستانی ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا
این سی سی آئی اے کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم پر آن لائن 50 لاکھ سے زائد جعلی امریکی ڈاک لیبل فروخت کرنے کا الزام ہے؛ امریکی حکام نے مبینہ نقصان 126 ملین ڈالر سے زیادہ بتایا تھا۔














