
سعودی عرب کے دفاع کے لیے درکار ہر مدد فراہم کی جا رہی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی خودمختاری اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے لیے ناقابل سمجھوتہ ہے اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔
دنیا سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر علاقائی صورتحال اور بغداد میں او آئی سی اجلاس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ نومبر میں ممکنہ سہ فریقی اجلاس کی تجویز دی ہے، تاہم کسی فریق نے حتمی شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کے مطابق رات گئے روسی فضائی حملے میں ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے، جبکہ شہر کے بائیں کنارے ایک میٹرو اسٹیشن، رہائشی عمارت اور طبی مرکز کو بھی نقصان پہنچا۔