
ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 4 کان کن جاں بحق
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کول مائن 151 میں میتھین گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوا، جس میں چار کان کن جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی انتظامیہ اور فوج نے حصہ لیا۔














