
فرانس میں تعلیمی سہولتوں کے لیے طلبہ کے مظاہرے، 500 سے زیادہ افراد حراست میں
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق 8 اکتوبر کو ملک گیر طلبہ احتجاج میں تقریباً 71 ہزار 500 افراد شریک ہوئے اور پولیس نے 500 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا۔ مظاہرین تعلیمی نظام میں بہتری اور حکومتی وعدوں پر عملی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔














