
ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھی، پیاز کی قیمت میں 26.30 فیصد اضافہ
پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں حساس قیمت اشاریہ 0.65 فیصد بڑھ کر 363.42 ہوگیا؛ سالانہ شرح 8.35 فیصد اور کم ترین آمدن والے طبقے کے لیے ہفتہ وار اضافہ 0.91 فیصد رہا۔














