
پنجاب کی 91 تحصیلوں میں جنوری سے 1,500 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
پنجاب حکومت نے جنوری 2027 سے 91 تحصیلوں میں 1,500 الیکٹرک بسیں چلانے اور ہر تحصیل کے لیے مخصوص ڈپو قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جبکہ جون 2027 تک 3,000 بسوں کا ہدف رکھا گیا ہے۔
پاکستان سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

پنجاب حکومت نے الیکٹرک بس سروس 91 تحصیلوں تک پھیلانے کی منظوری دی ہے۔ منصوبے کے تحت جنوری 2027 سے 1500 بسوں کی تعیناتی شروع ہوگی جبکہ پانچ برس میں صوبے بھر میں 5000 ای بسیں چلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے، خواہ این او سی رکھتے ہوں یا ان ڈور و آؤٹ ڈور چل رہے ہوں، تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے خاران اور واشک اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔