
پنجاب میں سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الگ مقدمات میں 6 ملزمان گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں الگ کارروائیوں کے دوران سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور آن لائن دھمکیوں کے الزامات پر چھ افراد کو گرفتار کر کے ڈیجیٹل آلات فرانزک جانچ کے لیے تحویل میں لے لیے۔














