
پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس چوری روکنے کے لیے ڈیجیٹل سینٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرے گی
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے خدمات کے شعبے میں ٹیکس ادائیگیوں اور کاروباری ریکارڈ کی مسلسل ڈیجیٹل نگرانی کے لیے مرکزی مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں خصوصاً مقامی اور بین الاقوامی فوڈ چینز کے ڈیجیٹل و نقد لین دین کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔














